CNN کی ایک اہم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ United States کو Iran کے خلاف حالیہ جنگی کارروائیوں کے بعد اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں نمایاں کمی کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سات ہفتوں میں امریکی فوج نے اپنے جدید ہتھیاروں کا بڑا حصہ استعمال کیا، جس میں درست نشانہ بنانے والے میزائلوں کا تقریباً 45 فیصد ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔
اسی طرح THAAD missile system کے میزائلوں کا لگ بھگ 50 فیصد استعمال ہو چکا ہے، جبکہ Patriot missile system کا بھی تقریباً آدھا ذخیرہ ختم ہونے کی اطلاعات ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ امریکہ نے میزائلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے نئے معاہدے کیے ہیں، تاہم نئی کھیپ تیار ہونے میں 3 سے 5 سال لگ سکتے ہیں۔
ایران کا سخت ردعمل،بندرگاہوں کی ناکہ بندی جنگی اقدام ہے،عباس عراقچی
امریکہ ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن کسی بڑی طاقت کے ساتھ ممکنہ جنگ، خاص طور پر China کے ساتھ تصادم کی صورت میں موجودہ ذخیرہ ناکافی ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکہ کو اپنے عسکری وسائل کی بحالی کے لیے وقت درکار ہوگا۔















