Donald Trump نے سوشل میڈیا پر 8 خواتین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے Iran کے مذاکرات کاروں سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، جس نے سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران ان خواتین کو رہا کر دیتا ہے تو وہ اس اقدام کا خیرمقدم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی رہائی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے ایک مثبت اور بہترین آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔ٹرمپ نے اپنے پیغام میں شکریہ ادا کرتے ہوئے اس معاملے کو انسانی ہمدردی کے تناظر میں دیکھنے پر زور دیا، جسے بعض ماہرین اعتماد سازی کی ایک ممکنہ کوشش قرار دے رہے ہیں۔















