وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی۔ petrol وزیر اعظم کی ڈیزل کی قیمت 32روپے 12پیسے کی کمی کی منظوری۔ ڈیزل dieselکی نئی قیمت 353روپے 43پیسے فی لٹر مقرر۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری کی۔تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔
حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دینے کے لیے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دے دی ہے۔ اس فیصلے کو بڑھتی مہنگائی کے درمیان عوام کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
عمران خان ،بشریٰ بی بی کی صحت،پی ٹی آئی کے تحفظات،شفیع جان کھل کر سامنے آگئے
تفصیلات کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس بڑی کمی سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مثبت اثر پڑنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک منتقل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس حوالے سے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں تاکہ ریلیف جلد از جلد عوام کو مل سکے۔
حکام کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کم قیمتوں کے اثرات فوری طور پر مارکیٹ تک پہنچیں تاکہ عام شہریوں کو حقیقی فائدہ حاصل ہو اور مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئے۔















