کراچی( karachi) کے علاقے منگو پیر( mangho peer) نہر کے قریب پولیس( police firing) اور مسلح ملزمان کے درمیان خطرناک مقابلہ پیش آیا جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک پولیس اہلکار خادم شہید ہو گئے جبکہ اہلکار طفیل زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ایران کے گرد سخت بحری ناکہ بندی، کسی بھی وقت دوبارہ کارروائی کی جاسکتی ہے،جنرل ڈین
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع کی مدد لی جا رہی ہے، اور جلد اہم پیش رفت متوقع ہے۔اس واقعے کے بعد علاقے کے مکینوں میں شدید خوف پایا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی شہری سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔















