اہم خبریں

سالانہ گلوبل ڈی ای آئی بینچ مارکس ایوارڈز: بینک الفلاح، جاز ورلڈ، ایچ بی ایل اور اینگرو پولیمر بہترین جامع کمپنیاں قرار

ایچ آر میٹرکس کے زیرِ اہتمام 9ویں سالانہ گلوبل ڈی ای آئی بینچ مارکس ایوارڈز کی شاندار تقریب میریٹ کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف اداروں کو تنوع، مساوات اور شمولیت (DEI) کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب میں بینک الفلاح(         alflah)، جاز ورلڈ(        jazz)، ایچ بی ایل(        hbl) اور اینگرو(         angro) پولیمر اینڈ کیمیکلز کو “سال کی بہترین جامع کمپنیاں” قرار دیا گیا، جبکہ ٹاپ 10 اداروں میں ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک، اینگرو فرٹیلائزرز، فیصل بینک، فاطمہ گروپ(       fatima group) اور اباکس شامل رہے۔

مقررین نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ شمولیت کو محض پالیسی تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اقدامات اور مؤثر احتساب سے جوڑا جانا چاہیے۔ بینک الفلاح کے سی ای او عاطف باجوہ نے اپنی “4Cs” حکمتِ عملی پر روشنی ڈالی، جبکہ ایچ بی ایل کے سی ای او محمد ناصر سلیم نے ڈیجیٹل بینکاری کے ذریعے مالی شمولیت کے فروغ کو اجاگر کیا۔

ڈیجیٹل دنیا میں تعاون، وزیر مملکت و معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے جرمنی کی سفیر کی ملاقات
دیگر مقررین نے خواتین کی نمائندگی میں اضافے، قیادت کے مواقع اور مالی رسائی بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔ایوارڈز کے لیے جائزہ ایک آزاد بین الاقوامی جیوری نے لیا، جبکہ جی ڈی ای آئی بی فریم ورک 15 کیٹیگریز اور 275 معیارات پر مشتمل ہے، جو اداروں کو شمولیتی پالیسیوں کے مؤثر نفاذ میں مدد فراہم کرتا ہے۔

مجموعی طور پر مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کرنے والی کمپنیوں میں AGP لمیٹڈ، سونیری بینک لمیٹڈ، میٹرو پاکستان، پاکستان ٹوبیکو کمپنی، فوجی فاؤنڈیشن، نیشنل بینک آف پاکستان، جوبلی لائف انشورنس، اینگرو انرجی لمیٹڈ، یونس ٹیکسٹائل ملز، اینگرو ووپک ٹرمینل، الائیڈ بینک، مارٹن ڈاؤ گروپ، بائر پاکستان، کے الیکٹرک، بینک آف پنجاب، کے ایف سی پاکستان، گرین اسٹار، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، فیصل فنڈز، ایچ آر ایس جی، پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی، بینک اسلامی، سی سی ایل فارماسیوٹیکلز، جعفر بزنس سسٹمز، جعفر برادرز، دی بیکن ہاؤس گروپ، ٹیلی نار پاکستان، او جی ڈی سی ایل، لبرٹی ملز، ڈیسکان انجینئرنگ، پاکستان پیٹرولیم، ایم جی اپیرل، رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک اور ڈیواگو فارمیسی اینڈ ویلنس ایکسپرٹس شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں