اہم خبریں

پی ٹی آئی عمران خان کیلئے کچھ نہیں کر رہی صرف وقت گزاری کر تی ہے، مشال یوسفزئی پھٹ پڑیں

مشال یوسفزئی (        mishal yousaf zai) نے اپنی ہی جماعت کی کارکردگی پر کھل کر تنقید کر دی۔اپنے پیغام میں مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارٹی (        pti)کوئی مؤثر کردار ادا نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ “ہر نعرہ فریب اور ہر بیان مکر ہے” اور پارٹی کا مقصد صرف وقت گزاری اور سہولت کاری بن چکا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے خوشخبری،جا نئے کیا

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان مشکل حالات میں عمران خان کے خاندان، خصوصاً ان کی بہنوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور یہ ان کا حق ہے کہ وہ سوال کریں کہ پارٹی اپنے قائد کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔
مشال یوسفزئی کے مطابق پارٹی کے اندر رہتے ہوئے کئی ماہ سے لائحہ عمل کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، لیکن اب تک کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ڈسپلن کے دائرے میں رہتے ہوئے بھی سوال اٹھانا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں