پاکستان کے میڈیا حلقوں میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں معروف اینکر اقرار الحسن ( iqrar ul hassan )نے اے آر وائی نیوز ( ary )سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس خبر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن گزشتہ 21 سال سے اس ادارے سے وابستہ تھے اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اس وقت کیا تھا جب چینل کی نشریات دبئی سے ہوا کرتی تھیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی منفرد صحافت اور جرات مندانہ انداز سے پہچان بنائی۔
پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے خوشخبری،جا نئے کیا
انہیں خاص شہرت پروگرام سر عام کے ذریعے ملی، جس میں وہ مختلف سماجی مسائل کو اجاگر کرتے رہے۔ اس پروگرام نے انہیں عوام میں ایک الگ مقام دیا اور ان کی شناخت مضبوط کی۔
اپنے پیغام میں اقرار الحسن نے کہا کہ انہیں میڈیا اور اپنی سیاسی جدوجہد میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنی سیاسی جماعت عوام راج کو ترجیح دی۔ انہوں نے اپنے 21 سالہ سفر کو یادگار قرار دیتے ہوئے ادارے کے ساتھ گزارے گئے وقت کو قیمتی اثاثہ کہا۔















