خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی ہے جہاں جھنڈو خیل کے علاقے میں مسلح دہشتگردوں نے پولیو ( polio)ڈیوٹی پر مامور تین سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر لیا( kidnap) واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بی ایچ یو غازی مرجان کے قریب پیش آیا جہاں پولیو ٹیم اپنی معمول کی ڈیوٹی انجام دے رہی تھی۔ اغوا ہونے والے اہلکاروں میں کریم اللہ، مشکوٰۃ اللہ اور شاہ زیب شامل ہیں، جنہیں نامعلوم مسلح افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور سرما کی چھٹیوں بارے اہم خبر،ہر دوسرے ہفتے بارے بڑی تجویز
واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ممکنہ ٹھکانوں کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے اور جلد اہم پیش رفت متوقع ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔















