اہم خبریں

بجلی بحران کے بعد انٹر نیٹ کا مسئلہ،سروس میں خلل،جا نئے کب تک صارفیں متا ثر رہیں گے

ملک بھر میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ اب انٹرنیٹ سروس (          inter net)میں خلل کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے، جس کے باعث صارفین کو آئندہ چند دنوں میں دوہری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق خاص طور پر شام کے اوقات میں بجلی کی بندش کے ساتھ انٹرنیٹ کی رفتار بھی شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں نمایاں سست روی اور تعطل کا سامنا کرنا پڑا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آن لائن کام، تعلیم اور کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جس سے روزمرہ زندگی میں مشکلات بڑھ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم محمدشہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب روانہ
دوسری جانب متعلقہ حکام کے مطابق میرین کیبل میں خرابی دور کرنے کیلئے مرمتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ کام 20 اپریل تک جاری رہے گا، جس کے دوران خاص طور پر شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی کنسورشیم اس خرابی کو دور کرنے میں مصروف ہے، تاہم مکمل بحالی تک صارفین کو صبر اور احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ ٹریفک کے دباؤ اور بجلی کی بندش کے باعث سروس مزید متاثر ہو سکتی ہے۔

موجودہ صورتحال میں شہریوں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اہم آن لائن کام دن کے اوقات میں مکمل کریں تاکہ ممکنہ سست روی یا تعطل سے بچا جا سکے۔ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو ڈیجیٹل معیشت، فری لانسرز اور آن لائن کاروبار کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں