اہم خبریں

ایران امریکہ جنگ،چین عملی طور پر میدان میں آگیا،چار نکاتی فارمولہ پیش کر دیا،جا نئے کیا

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران چین (      china)نے ایک اہم سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کیلئے چار نکاتی جامع تجویز پیش کر دی ہے، جسے عالمی سطح پر ایک مثبت اور بروقت اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔چینی قیادت کی جانب سے پیش کیے گئے اس امن منصوبے کا بنیادی مقصد خطے میں جاری تنازعات کو کم کرنا اور پائیدار استحکام کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اس تجویز میں سب سے زیادہ زور پرامن بقائے باہمی پر دیا گیا ہے، جس کے تحت تمام ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ باہمی احترام اور برداشت کے اصولوں کے مطابق تعلقات استوار کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :امریکہ کی زیر صدارت اہم مذاکرات شروع،جا نئے تفصیل

اس کے ساتھ ساتھ ریاستوں کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے احترام کو بھی اس منصوبے کا مرکزی نقطہ بنایا گیا ہے۔ چینی مؤقف کے مطابق کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت خطے میں عدم استحکام کو بڑھا سکتی ہے، اس لیے تمام فریقین کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری یقینی بنانا ہوگی۔

چین نے سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ مشترکہ کوششوں کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ممالک کو مل کر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو کشیدگی میں کمی اور اعتماد کی فضا کو فروغ دیں۔

متعلقہ خبریں