اہم خبریں

امریکا ایران مذاکرات ٹرمپ نے بڑی خبر دیدی، دوبارہ دونوں ممالک کب اور کس ملک میں آمنے سامنے بیٹھ رہے ہیں،جا نئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (      trump  )نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اگلے دو دن میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں، جبکہ اگلے مرحلے کی میزبانی کے لیے پاکستان(       pakistan) کا امکان زیادہ ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران سے بات چیت (        iran)کے لیے پاکستان جانے کی طرف زیادہ رجحان ہے اور اگلا دور اسلام آباد میں ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق پاکستان میں سفارتی ماحول اور سہولتوں کے باعث اس تجویز کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :ملک گیر احتجاج ، شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عاصم منیر اس عمل میں اچھا کردار ادا کر رہے ہیں اور خطے میں استحکام کے لیے ان کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ اگر مذاکرات کا اگلا دور واقعی پاکستان میں ہوتا ہے تو یہ اسلام آباد کے لیے ایک بڑی سفارتی پیش رفت ہوگی، جس سے خطے میں پاکستان کا کردار مزید نمایاں ہو سکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں