راولپنڈی کی اڈیالہ جیل( jail ) میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں عمران خان ( imran khan)سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی( bushra bibi) کی ملاقات کروا دی گئی۔ یہ ملاقات تقریباً 30 سے 35 منٹ تک جاری رہی۔جیل ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی اور یہ عمل جیل مینوئل کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ تاہم حالیہ مہینوں میں ملاقاتوں کی تعداد کم ہونے کے باعث اس پیش رفت پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :امریکہ کی بڑی شکست ،چین کے تین جہاز آبنا ئے ہر مز سے بحفاظت گزر گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات نے سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث کو تیز کر دیا ہے، جہاں کارکنان اور حامی اس پیش رفت کو اہم قرار دے رہے ہیں۔ دوسری جانب قانونی ٹیم کی جانب سے پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جا چکا ہے۔















