اہم خبریں

روزانہ لوڈشیڈنگ کا فیصلہ، جانئے شیڈول بارے

ملک میں بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب اور مہنگے ایندھن کے استعمال سے بچنے کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے شام کے اوقات میں محدود لوڈشیڈنگ (      load shedding)کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت روزانہ شام 5 بجے سے رات 1 بجے کے درمیان تقریباً سوا دو گھنٹے بجلی بند رکھنے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن کے مطابق یہ اقدام “پیک آورز” کے دوران بڑھتی ہوئی کھپت کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، تاکہ مہنگے ایندھن پر انحصار کم کیا جا سکے اور بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے عوام کو بچایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر اس وقت مہنگے ذرائع سے بجلی پیدا کی گئی تو فی یونٹ قیمت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ جولائی سے فروری کے دوران صارفین کو مجموعی طور پر 46 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا جبکہ مؤثر حکمت عملی کے باعث عالمی سطح پر ایندھن مہنگا ہونے کے باوجود بجلی کی قیمت میں 71 پیسے فی یونٹ کمی ممکن بنائی گئی۔
حکام کے مطابق کم لاگت والے ذرائع کے استعمال سے بجلی کی پیداوار کو متوازن رکھا گیا، تاہم شام کے اوقات میں اچانک طلب بڑھنے سے نظام پر دباؤ آتا ہے، جسے کنٹرول کرنے کے لیے لوڈ مینجمنٹ ناگزیر ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات فی لٹر کتنی سستی ہو نے جا رہی ہیں،کونسا ملک عوام کو ریلیف دینے جا رہا ہے ،جا نئے تفصیل
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح پر نگرانی کے باعث بجلی کی قیمت میں ممکنہ 80 پیسے فی یونٹ اضافہ بھی روک لیا گیا ہے، جبکہ مزید لوڈشیڈنگ سے بچنے کے لیے کمرشل مارکیٹوں کو جلد بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ بجلی کی مجموعی کھپت میں کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ خبریں