اہم خبریں

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ مزید دو مقدمات میں بری ہوگیا

کراچی ( نیوز ڈیسک)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کےخلاف 2 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔عزیربلوچ ودیگرپرپولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکاخیزمواد رکھنے کے الزامات تھے۔عدالت نے عدم شواہد پر عزیر بلوچ کو دو مقدمات میں بری کردیا جبکہ عزیر بلوچ کے شریک ملزم شاہد کو ایک مقدمے میں بری کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وکیل عزیر بلوچ کا کہنا تھاکہ عذیر بلوچ کے خلاف لگائے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ، پراسکیوشن عزیر بلوچ کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، ان کے خلاف کھارادر اورنیپئر تھانے میں مقدمات درج تھے۔

متعلقہ خبریں