اہم خبریں

کابینہ اجلاس میں پرویزالہیٰ سے تلخ کلامی صوبائی وزیرحسنین بہادر دریشک مستعفی ہوگئے

لاہور(نیوزڈیسک)کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ سے ہونیوالی تلخ کلامی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک وزارت سے مستعفی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ اجلاس میں تلخی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک وزارت سے مستعفی ہوگئے،واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کی وزیراعلی پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد صوبائی وزیر احتجاجا کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے دراصل مسئلہ یہ تھا کہ کابینہ اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزراء بات کرنا چاہتے تھے جبکہ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں ڈسپلن کیساتھ کابینہ اجلاس چلاؤں گا اور ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کرسکتا ہے۔ جبکہ سردار حسنین بہادر دریشک نے اس کے باوجود بھی گفتگو جاری رکھی ۔ وزیر اعلی نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آگئے اور دھمکی دی کہ میں پھر استعفی دے دیتا ہوں اور اجلاس سے چلا جاتا ہوں۔

متعلقہ خبریں