اہم خبریں

300 ارب سے زائد رقم کا سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش ہو گا

کراچی ( اے بی این نیوز         )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 13جون کو صوبائی بجٹ پیش کرینگے،نئے مالی سال کے بجٹ میں 300 ارب سے زائد رقم کا اضافہ ، مجموعی ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ،400ارب روپے سے زائد کے غیر ملکی فنڈز کے منصوبے بھی شامل ہونگے۔
سندھ کے ٹیکس وصولی کا ہدف 800 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ،تعلیم کیلئے 550 ارب روپے ،صحت کیلئے 340 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز،بلدیات کا بجٹ 350 ارب روپے ،محکمہ داخلہ کیلئے 200 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ،محکمہ ٹرانسپورٹ کا بجٹ 75 ارب روپے جبکہ غربت مٹاؤ منصوبوں کیلئے 40 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

مزید پڑھیں :آٹا، دالیں، درآمدی سبزیاں، پھل ،زندہ جانور، گوشت اور مچھلی سستی

متعلقہ خبریں