اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بجٹ دو ہزار پچیس چھبیس میں وفاقی پیبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں صحت کے شعبے میں اکیس اہم منصوبوں کیلیے کل چودہ ارب تیس کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
۔ اس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آباد کیلیے چار ارب روپے مختص ہوں گے۔
وزیر اعظم پروگرام کے تحت ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کیلیے چار ارب روپے مختص۔ شوگر کی روک تھام اور کنٹرول پروگرام کیلیے اسی کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ ، اسلام آباد میں کینسر اسپتال کے قیام کیلیے ایک ارب ستر کروڑ روپے اور آلات کی خریداری کیلیے نوے کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
پمز اسپتال میں اسٹروک انٹروینشن کے قیام ، انتہائی نگہداشت اور امراض قلب کیلیے نوے کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
مزید پڑھیں :تنخواہ دار طبقے کیلئے تمام ٹیکس سلیبز میں کمی کر دی گئی ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی کمی