اسلام آباد (اے بی این نیوز )بجٹ میں کیا مہنگا ہوگا؟ کیا ہوگا سستا ؟ کس کو ریلیف ملے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔ بجٹ میں 850 سی سی کی مقامی گاڑیاں۔ بیکری آئٹمز۔ کھاد اور کیڑے مارادویات مہنگی ہونے کا امکان ۔ سگریٹ اور مشروبات سستے ہوں گے ۔ سوشل میڈیا سے ڈالر کمانے والے بھی ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔ مقامی مینوفیکچرڈ کاروں پر جی ایس ٹی ساڑھے 12 سے بڑھ کر 18 فیصد ہونے کی توقع ہے۔ بجٹ میں پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم جبکہ کیپٹل گین ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویزہے۔ بیرون ملک سے فری لانس آمدن کمانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز۔ ۔ سابق فاٹا ریجن کو حاصل چھوٹ ختم کرکے بارہ فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے
مزید پڑھیں :سر کا ری ملا زمین کیلئے بری خبر، مطالبہ پورا نہ ہو سکا، ملازمین نے احتجاج کی کال دے دی
