کراچی (اے بی این نیوز)سندھ کےسرکاری کالجزمیں داخلوں کاآغازہوگیا داخلےنویں جماعت کےنتائج کی بنیاد پر دیئےجائیں گے،سندھ بھر میں کلاسز کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔اے ون اوراے گریڈ حاصل کرنے والےطلبا کسی بھی کالج میں داخلہ کےلئےفارم جمع کرواسکتےہیں جبکہ بی گریڈ اور اس سےکم گریڈ کےطلبا صرف اپنے رہائشی علاقوں میں واقع کالجز میں داخلوں کے اہل ہونگے۔
سندھ بھرمیں تین سوپچترکالجزمیں داخلےفراہم کیےجائیں گے کراچی میں طلبا وطالبات کے ایک سوچون کالجزمیں داخلےدیئےجائیں گے،کالجز میں داخلوں کا سلسلہ پندرہ جون سےشروع ہوگا،طلبا آن لائن داخلوں کےلیے فارم جمع کرواسکیں گےجبکہ بائیس جولائی کو داخلہ فہرست جاری کی جائےگی۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز