اہم خبریں

عمران خان کی خواہش ہے ملک ڈیفالٹ ہوجائے، شرجیل انعام

کراچی (نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ایک فراڈ شخص نے متاثرین کے نام پر پیسے جمع کیے، وہ شخص دوبارہ اقتدار کیلئے تڑپ رہا ہے، عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہوجائے ۔جمعرات کوکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان ٹی وی پر آکر غلط اور من گھڑت الزامات لگاتے ہیں، ان کے دور میں کرپشن کا بازار گرم کیا گیا،عمران خان کے دور میں حکومتی فیصلے فال نکال کر کیے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خانہ کعبہ والی گھڑی بیچ دی، کہتے ہیں میری گھڑی میری مرضی، گھڑی آپ کو نہیں وزیراعظم پاکستان کو ملی تھی۔شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح سیلاب متاثرین کی امداد ہے، متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی کو نکالا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں