اسلام آباد (اے بی این نیوز)پیپلزپارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے ۔ ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کہتے ہیں سڑکیں بنانا نیشنل ہائی وے کا کام ہے صوبوں کا نہیں۔ یہ نااہلی وفاقی حکومت کی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے ٹریفک حادثات میں اموات پر سیاست کرنے کی کوشش کی۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات جب شعلہ بیانی کرتی ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ جواب بھی آئے گا۔
ہم جھوٹی باتیں نہیں کریں گے۔ صرف آپ کو سچ بتائیں گے ۔ حادثات میں جانیں جانا کوئی کھیل نہیں۔ سیہون کی سڑک وفاقی حکومت نے بنانی ہے تو بنائے ورنہ ہمیں بتادیں۔ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کو مسترد کیا۔ ملک کو نقصان پہنچانا اور انتشار پھیلانا پی ٹی آئی کی سیاست کا وطیرہ ہے۔ آج اگر بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھے ہیں تو ان کے سیکرٹری کی وجہ سے جیل میں ہیں
مزید پڑھیں :لوئر کرم میں اوچت کے مقام پر امدادی قافلے پر فائرنگ، 52 گاڑیوں کو ٹل واپس بھیج دیا گیا















