اہم خبریں

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5بجے ہو گا، ایجنڈا جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5بجے ہو گا، ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ سول کورٹس ترمیمی بل،پاکستان شہریت ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔
پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ 2توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کئے جائیں گے۔ جنکوز کے ملازمین سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ سوات ریجن کے رہائشیوں کو نئے گیس کنکشنز سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا ۔
مزید پڑھیں :موجودہ حکومت کی کوئی اوقات نہیں جو ہمیں مذاکرات کی آفر کرسکے، جنیداکبر

متعلقہ خبریں