اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ۔ میئر کراچیبیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا۔ کے ایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہے۔ کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد موجود ہیں ۔ کے ایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں۔
46 پارکنگ سائٹس سے فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :سرکاری ملازمین کی نوکری پالیسی تبدیل،شدید نقصان،وزیر اعظم نے منظوری دیدی، جانئے کیا















