لاہور ( نیوز ڈیسک )لاہور کے علاقے مناواں میں گداگر خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کوگرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نے گداگر خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے سے روکنے اور ویڈیو بنانے والے شخص کوبھی فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث گرفتا ر اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا۔ فیصل کامران کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں: عوامی لیگ کی ہمدرد دو معروف بنگلہ دیشی اداکارائیں گرفتار















