اہم خبریں

اسلامی نظریاتی کونسل ایک عرصہ بعد 20 ممبران کے ساتھ مکمل ہوگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل ایک عرصہ بعد مکمل ہوگئی ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے 20 ممبران مکمل کرلئے گئے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل میں علامہ راغب نعیمی، حافظ طاہر اشرفی، علامہ افتخار نقوی سمیت 20 علمائے کرام و سکالرز شامل ۔

اسلامی نظریاتی کونسل میں 2 ریٹائر ججز اور ایک خاتون ممبر بھی شامل ۔ اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی کردی گئی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے 10 ممبران کا تعلق بریلوی، 5 دیوبند، 2 اہلحدیث اور ایک اہل تشیع ممبر شامل۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا بنیادی کام ملکی قوانین کو اسلامی نکتہ نگاہ سے دیکھنا اور سفارشات مرتب کرنا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل میں پہلی مرتبہ دیوبند اور اہل تشیع ممبران کی تعداد قدرے کم ہوگئی۔

1962 سے 2024ء تک 16 چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اپنی 3 سالہ مدت پوری کرچکے ۔

ڈاکٹر ایس ایم زمان، مولانا محمد خان شیرانی اور ڈاکٹر قبلہ ایاز دو دو مرتبہ چیئرمین نظریاتی کونسل مقرر ہوئے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل میں بطور چیئرمین سے زیادہ دورانیہ ڈاکٹر خالد مسعود کا رہا ۔

ڈاکٹر خالد مسعود جون 2004ء سے جون 2010 تک بلاتعطل کونسل کے چیئرمین رہے ۔ ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی کا بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا پہلا سال ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کا چیف جسٹس سپریم کورٹ اور جسٹس امین الدین کے نام 350 صفحات پر مشتمل خط

متعلقہ خبریں