کراچی( اے بی این نیوز )پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 13کروڑ72لاکھ ڈالرز کی کمی ہو گئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر16ارب5کروڑ21لاکھ ڈالرز رہ گئے۔
مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر11ارب37کروڑ24لاکھ ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر4ارب67کروڑ97لاکھ ڈالرز رہ گئے۔ بیرونی قرضہ کی ادائیگی کی وجہ سےزرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں :حکومت کےخلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے،وزیراعظم کی آفرکوقبول نہیں کیاجاسکتا،بیرسٹرگوہر