اہم خبریں

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بیشتراضلاع میں ہلکی بارش اور برفباری ہوگی، محکمہ موسمیات

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہو گیا،ص،صوبے کے بیشتراضلاع میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ہرنائی، قلات، خضدار، چمن، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ ،پیشن ، خانوزئی ، مسلم باغ، دالبندین،نوکنڈی ،تربت پنجگور میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، زیارت میں کم سےکم درجہ حرارت منفی11 ، قلات منفی 8، ژوب منفی 2، بارکھان میں 2، سبی میں 3، تربت میں 8، پنجگور میں منفی 1 ، اوڑمارہ میں 7، گوادراور پسنی میں 8اورجیونی میں 9، دالبندین منفی 3 جبکہ نوکنڈی اور لسبیلہ میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔ دوسری طرف محکمہ پی ڈی ایم اے نے 28 اور 29 جنوری کو شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید سردی نے ڈیرے ڈال لیے ، پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ، گریس ویلی شاہراہ 13 روز سے بدستور بند، نظام زندگی متاثر ہوا ہے جبکہ برفباری سے بند شاہراؤں کی بحالی جاری ہے ۔محکمہ موسمیات نے کراچی موسم مزید سرد ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔

متعلقہ خبریں