گوجرانوالہ ( اے بی این نیوز ) ہلال احمرگوجرانوالہ برانچ میں خواجہ سرا کے رقص کا معاملے پر ہلال احمر نیشنل ہیڈکواٹر نے نوٹس لےلیا، چیئرمین ہلال احمر کے حکم پر سیکریٹری ہلال احمر پنجاب برانچ کی زیرنگرانی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔تحقیقاتی کمیٹی خواجہ سراء کے رقص کے معاملے پر 24 گھنٹے میں رپورٹ نیشنل ہیڈ کواٹر کو پیش کرے گی۔ترجمان ہلال احمر نیشنل ہیڈکواٹر کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیق ہوگی اور واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق میڈیا کو آگاہ رکھا جائے گا۔