اہم خبریں

وزیر مملکت مصدق ملک نے حافظ آباد گیس ٹرانسمیشن منصوبے کا افتتاح کردیا

حافظ آباد (نیوزڈیسک) سوئی ناردرن کی گیس منصوبے کی بروقت تکمیل، وزیرِ مملکت برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) سینیٹر مصدق ملک نے حافظ آباد میں گیس ٹرانسمیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا، 2142 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیے گئے اس منصوبے سے 150 دیہاتوں کی 57،000 سے زائد آبادی مستفید ہوگی۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا اللہ تارڑ، سابق رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ، میاں شاہد حسین بھٹی اور مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن علی جے ہمدانی بھی موجود تھے۔اس منصوبے پر سوئی ناردرن نے 1609 ملین روپے خرچ کیے جبکہ باقی ماندہ 533 ملین روپے حکومتِ پاکستان کی جانب سے فراہم کیے گئے۔مذکورہ گیس ٹرانسمیشن منصوبے میں آٹھ انچ قطر کی 25.3 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کے علاوہ 582 کلومیٹر طویل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور پنڈی بھٹیاں کے مقام پر سیلز میٹرنگ سٹیشن (ایس ایم ایس) بھی شامل ہے، منصوبے میں شامل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو پہلے سے موجود سپلائی مین سے منسلک کرکے کمیشن کیا جاچکا ہے۔اس منصوبے سے جہاں نئے صارفین کو گیس سپلائی ممکن ہوسکے گی وہیں پنڈی بھٹیاں، کوٹ سرور، کلے کی منڈی، جلال پور بھٹیاں اور ملحقہ علاقوں میں گیس کے پریشر کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں