اہم خبریں

پارلیمانی شفافیت پرفافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی

پارلیمانی شفافیت پرفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی،رپورٹ کو بین الپارلیمانی تنظیم کے فریم ورک کومدنظر رکھ مرتب کیاگیا۔

فافن رپورٹ میں سینیٹ،قومی اسمبلی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کی ویب سائٹس کا جائزہ لیا گیا، آئی پی یومعیارپر سینیٹ ویب سائیٹ نےسب سے زیادہ یعنی 69 فیصد عمل کیا،پنجاب اسمبلی نے 64 فیصد،قومی اسمبلی نے 61 فیصد عمل کیا۔

فافن جائزہ رپورٹ کےمطابق خیبرپختونخوا اسمبلی نے51 فیصد،سندھ اسمبلی نے 40 فیصد،بلوچستان اسمبلی نے 38 فیصد عمل کیا،یہ عدم مطابقت،سیاسی پولرائزیشن ماحول میں غلط معلومات کےخطرات بڑھاتی ہیں،اپ ڈیٹ معلومات کیلئے پارلیمانی ویب سائیٹ متحرک مرکز کے طور پر ابھریں۔

رپورٹ کےمطابق پارلیمانی ویب سائٹس کی شفافیت،افادیت بڑھانے کیلئےمزید اصلاحات ضروری ہیں، ایسی اصلاحات سے پارلیمانی عمل اور جمہوریت کیخلاف ڈس انفارمیشن بھی رکے گی۔

متعلقہ خبریں