سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ نذر عباس نے سنگین غلطی کا ارتکاب کیا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے آئینی بینچ کے مقدمے کو غلطی سے ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کر دیا، جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ اور فریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔ سپریم کورٹ نے رجسٹرار کو اس معاملے کو دیکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
انٹر پول کی جانب سےکشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی سمگلرز کیخلاف ریڈ نوٹسز جاری