اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے اعظم خان اور راجہ انعام امین منہاس کو ایڈیشنل ججز کے طور پر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ دونوں ججز کو ایک سال کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ججز اعظم خان اور راجہ انعام امین منہاس کی تقریب حلف برداری پیر کو منعقد ہوگی، جس میں چیف جسٹس عامر فاروق دونوں ججز سے حلف لیں گے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم اور سردی کے بارے میں اہم پیشگوئی سامنے آ گئی