اسلام آباد( اے بی این نیوز ) ڈنکی لگا کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے حوالے سے ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی کا فتویٰ سامنے آگیا۔ فتویٰ کے مطابق ڈنکی لگا کربیرون ملک جانا قانونی و شرعی لحاظ سے جائز نہیں۔
شریعت محمدیﷺ میں خود کشی کرنا اوراس جانب لے جانے والے جملہ امورحرام ہیں۔ خود کو ہلاکت میں ڈالنا یاایسا عمل کرنا جوہلاکت کا باعث ہو ہرگز ہرگز جائز نہیں۔ بیرون ملک جانے والے افراد قانونی طریقے اور محفوظ راستے اختیار کریں۔
غیر قانونی کام کے پیسے لینا ایجنٹ حضرات کے لیے جائز نہیں۔ حکومت انسانی جانوں کے دشمن ایجنٹ حضرات کے حوالے سے قانون سازی کرے۔
مزید پڑھیں :عازمین کے لیے لازمی تربیتی سیشنز کل سے شروع ہونگے، جن کیلئے 147 مراکز کا انتخاب کیا گیا ہے