اہم خبریں

سکولوں کی فیسوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی،اہم ہدایات جاری،جانئے کیا

کراچی ( اے بی این نیوز    ) سکول فیس کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو اضافی ایڈوانس فیس نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اور پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے سکولوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعلیمی سال 2025-2026 کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا اور میٹرک کے طلباء سے صرف اپریل تک ٹیوشن فیس وصول کی گئی ہے۔

یہ بھی واضح کیا گیا کہ طلباء کو ہر ماہ کے لیے علیحدہ فیس واؤچر جاری کیے جائیں۔ جون فیس واؤچرز 30 جون تک ادا کیے جائیں گے جبکہ جولائی فیس واؤچرز 31 جولائی تک ادا کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان سمیت 119 ملزمان میں سے 117 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ، دو کے اشتہار جاری

متعلقہ خبریں