اہم خبریں

مجھ پر کرپشن کاکوئی الزم نہیں،لنگوٹ کس لو،،،،،، قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، چوہدری نثار خان

کلرسیداں(نیوزڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار خان نے کہا ہے کہ مجھ پر کرپشن کاکوئی الزم نہیں،مخالفین بھی اعتراف کرتے ہیں،لنگوٹ کس لیں اب میں قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، الیکشن کی تیاری شروع کر دیں۔پیر کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار خان نے کلرسیداں یونین کونسل تخت پڑی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کسی قسم کی کرپشن کا کوئی الزام میرے اوپر نہیں، اس کا اعتراف میرے مخالفین بھی کرتے ہیں، آپ لوگ اپنے لنگوٹ کس لیں اور الیکشن کی تیاری شروع کر دیں۔چوہدری نثار خان جب چوہدری خلیل احمد کی رہائش گاہ پر آئے توپھول کی پتیوں سے استقبال کیا گیا،انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ آپ لوگوں کی محبت ہے آپ دور دراز علاقوں سے تشریف لائے اور میں آپ کے خلوص کو فراموش نہیں کرسکتا،یہ میرا کمال نہیں آپ لوگوں کے ووٹ کی عزت ہے۔انہوں نے میں گزشتہ چار سال سے خاموش تھا مگر اب میں نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام تیاری کرلیں ہم نے اس بار نئے انداز میں الیکشن لڑنا ہے۔

متعلقہ خبریں