اہم خبریں

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟ اسد عمر

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ عمران خان دلیرانہ فیصلے کرنے والے آدمی ہیں، بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟ ہم اپنی ذات پر تکلیف برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار کہا کرتے تھے ڈالر 200 روپے سے نیچے لائیں گے، آج ڈالر مارکیٹ میں 250 روپے کا بھی نہیں مل رہا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے عدالتی فیصلوں کی حکم عدولی کی، فواد چودھری کو پیش نہیں کیا گیا، آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ ملک میں ہزاروں کاروبار بند ہو گئے، لاکھوں لوگ بیروز گار ہو گئے، قوم اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے، اس وقت آئین کو کھلم کھلا چیلنج کیا جا رہا ہے، ملک احمد خان کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ آئین سے بغاوت کرنے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں