اسلا آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کا شوگر ملوں، شوگر ڈیلرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی غیر دستاویزی سیلز اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کیلئےکارروائی کی ہدایت۔ وزیراعظم نے کہا کہ
ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں،شوگر ملوں اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
وزیراعظم کا شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کیمروں کے ذریعے شوگر ملوں کے پیداواری عمل اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھی جائے گی۔
سیلز ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔
چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت۔ سٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ مریم نے ’چیف منسٹر ڈائیلاسز پروگرام کارڈ‘ کے اجراء کی منظوری دے دی