اہم خبریں

بلوچستان، 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کی 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل اور 2 کو گرفتار کرنے پرسیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ
ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس نے دہشتگردوں کی بڑی تخریب کاری کو روکا۔ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں ہیں۔ پوری قوم ایف سی، پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

مزید پڑھیں :عدم اعتماد کے وقت اسمبلی تحلیل کرنے کا منصوبہ صرف4لوگوں کو پتہ تھا،فواد چودھری

متعلقہ خبریں