اہم خبریں

عمران خان نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 5 سالہ نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی 5 سالہ نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔بعد ازاں ہائیکورٹ نے درخواستوں پر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل مکمل کر لیے تھے۔

متعلقہ خبریں