اسلام آباد (نامہ نگار ) فواد چودھری کی طرف سے الیکشن کمیشن اور کمیشن ممبران کو دھمکیاں قابل مذمت ہیں،پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن کمیشن کے ممبران کے اہلِ خانہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دہشتگردی ہے ،کسی کے ساتھ اختلاف کا اظہار دھمکی دے کر کرنا غلط ہے، عمران خان غیرملکی ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے ،عمران پہلے اپنے بچے پاکستان لائے پھر دوسروں کے بچوں کی بات کرے، عمران اور اسکا ٹولہ دھمکی اور بدتمیزی کے گھٹیا کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، عمران احمد نیازی کی سیاست ختم ہو چکی اب بلیک میلنگ کے ذریعے اقتدار میں آنا چاہتا ہے ،شازیہ مری نے ایک بیان میں کہا کہ اداروں کو کمزور کرنے سے ریاست اور قانون مذاق بن جائے گا۔















