اہم خبریں

فرخ حبیب نے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے والی گاڑی روک لی،پولیس اہلکاروں سے ہاتھاپائی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے والی پولیس کی گاڑی روک لی۔بدھ کو سروسز اسپتال لاہور میں طبی معائنے کے بعد پولیس نے فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا جانے لگا تو کالاشاہ کاکو ٹول پلازہ پر فرخ حبیب نے پولیس کی گاڑی روک لی۔اس موقع پر فرخ حبیب کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی اورہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس اہلکاروں نے فرخ حبیب کوکھینچ کرگاڑی سے الگ کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولیس لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے۔فرخ حبیب نے ہی سب سے پہلے فواد چوہدری کی گرفتاری کی خبر سوشل میڈیا پر دی تھی۔

متعلقہ خبریں