اہم خبریں

لاہور میں تیزاب گردی ، نوجوان کا چہرہ جھلس گیا ، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریزاں

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور کے علاقے کاہنہ میں جھگڑے کے دوران 14 سالہ لڑکے پر تیزاب پھینک دیا ۔پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے سے لڑکے کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔

متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے دو نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دو روز قبل مبینہ ملزمان فیضان اور زین کا متاثرہ اویس سے جھگڑا ہوا اور بدلہ لینے کیلئے اس پر تیزاب پھینک دیا۔

مقدمہ درج کرنے کے باوجود پولیس نے ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا، حالانکہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ مکمل تفتیش جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
حکومت نے کپیسٹی پیمنٹ کی آڑ میں 9 کھرب 79ارب سے زائد عوام کی جیب سے نکلوالئے

متعلقہ خبریں