ڈیرہ اسماعیل خان( اے بی این نیوز ) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ۔ اس حملے میں فرنٹیئرکانسٹیبلری کے10جوان شہید،3زخمی ہوئے،ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا۔
شہید ہونیوالے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان ، 4 کا کرک سے تھا۔ شہدامیں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمان،سپاہی اخونزادہ،سپاہی حضرت اللہ شامل ہیں۔
سپاہی مشتاق،سپاہی عبدالصمد،سپاہی عمران،سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب نے جام شہادت نوش کیا۔
زخمی ایف سی اہلکار علاج کےلئے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیئے گئے۔ ایف سی کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ایف سی دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پر عزم ہے۔ شہدا کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں :سمندری طوفان ڈانا ریاست اڈیشہ سے ٹکراگیا،10 لاکھ افراد متاثر، پروازیں منسوخ