اہم خبریں

ریاست اور قوم کے درمیان لکیر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ، شیریں مزاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بہت ظلم ہو گیا، ریاست اور قوم کے درمیان لکیر ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے جس کے بعد قوم ایک طرف اور ریاست دوسری طرف کھڑی ہے۔آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنماء شیریں مزاری نے کہا کہ یہ رجیم سازش ہے جس کے تحت عوام میں خوف پھیلایا جارہا ہے، عدالت پی ڈی ایم حکومت کے غیر قانونی اقدامات پر نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے جمہوریت کیلئے آواز اٹھائی تو حال دیکھ لیں لیکن وقت آگیا ہے کہ صدر مملکت ریاستی تشدد کیخلاف بولیں، ان کو انصاف کیلئے کھڑا ہونا چاہیے، صدر صاحب کو بھی اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کے بھائی کو بھی جہلم سے گرفتار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی ورکرز پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں، انصاف کا نظام تباہ ہورہا ہے،خاموش رہ کرکب تک ملک کی تباہی دیکھتے رہیں گے؟ ریاستی دہشتگردی ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

متعلقہ خبریں