کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ گیس لیکج واقعات میں اضافہ ،خروٹ آباد میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں، کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکیج سے دھماکے کا یہ دوسرا واقع ہے، اس افسوسناک واقعے میں 2 خواتین بھی زخمی ہوئیں، بچوں کی لاشوں اور زخمی خواتین کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے بعد نعشیں وارثا کے حوالے کر دی گئیں۔















