اہم خبریں

خصو صی پا رلیما نی کمیٹی کے معا ملے پر پی ٹی آ ئی اختلا فا ت کا شکا ر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) خصو صی پا رلیما نی کمیٹی کے معا ملے پر پی ٹی آ ئی اختلا فا ت کا شکا ر۔ ۔ اجلا س میں شرکت نہ کر نے کی وجوہات سامنے آگئیں۔ ۔ تحریک انصاف کی قیادت میں کمیٹی کے لیے دیے گئے ناموں پر آپس میں اختلافات کا انکشاف ۔ ۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کیلئے نام چیف وہپ نے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو بتا کر بغیر کسی مشورے کے دے دیے ۔

پارٹی سے کوئی مشاورت نہیں کی اگر مشورہ کیا جاتا ہم کسی کا نام بھی نہ دیتے۔ چئیر مین سمیت قیادت کو واضح پیغام بھجوادیا ہے کہ کوئی شرکت نہ کرے۔ شرکت کر نے سے ہماری آئینی ترمیم سے متعلق جدوجہد ضائع ہو جائے گی ۔ ۔ چھبیسویں آئینی ترمیم میں رائے شماری کے دوران پارٹی پالیسی کی خلاف ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی بھی منظوری ۔

آئینی ترمیم پر ووٹ دینے والے اراکینِ پارلیمان کی بنیادی رکنیت کی منسوخی سمیت ان کے خلاف حتمی تادیبی کارروائی پر اتفاق ۔ پارٹی سے روابط منقطع کرنے والے دیگر اراکین کو شوکاز نوٹسز کے اجرا کی بھی منظوری دی گئی۔ ۔ شوکاز نوٹس کے جوابات کی روشنی میں ان کے آئندہ کے مستقبل کا تعین کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :آ ئینی تر میم نہیں ما نتے، اس با ر پو رے ملک کو بلا ک کر یں گے ،علی امین گنڈا پو ر

متعلقہ خبریں