اسلام آباد(اے بی این نیوز )نئےچیف جسٹس کےتقررکیلئےپارلیمانی کمیٹی کااجلاس ۔ سپیشل سیکرٹری قانون سازی مشتاق احمداجلاس کی صدارت کررہےہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کاسنی اتحادکونسل کواجلاس میں شرکت کیلئےراضی کرنےکافیصلہ۔
سنی اتحادکونسل کومنانےکیلئے4رکنی وفدتشکیل دینےکافیصلہ۔ اسلام آباد:4رکنی وفدسنی اتحادکونسل کمیٹی ارکان سےملاقات کرےگا۔ اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ اجلاس کی خوبصورت ہوگی سنی اتحادکونسل کوبھی مناکرلایاجائے۔ اجلاس میں احسن اقبال، خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ شریک۔
سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے سوا تمام ارکان اجلاس میں شریک ہیں۔ سنی اتحادکونسل کاپارلیمانی کمیٹی کےاجلاس کابائیکاٹ۔ وفاقی وزیراحسن اقبال سےسوال سے سوال کیا گیا کہ کیا نام سامنے آئے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ
یہ کہنا قبل از وقت ہے ، کمیٹی میں بحث کرکے طے کیا جائیگا۔ سینیٹرکامران مرتضیٰ سےسوال کیا گیا کہ کیا ذہن بنا کر آئے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا کہ نہیں ذہن باہر نہیں اندر بنتا ہے۔
ابھی تک میرے پاس کوئی نام نہیں آیا۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں کمیٹی پہلے مرحلے میں کمیٹی کنوینئر کا انتخاب کرے گی ۔ دوسرے مرحلے میں چیف جسٹس آف پاکستان کا انتخاب کیا جائے گا ۔
کمیٹی اجلاس میں فل وقت وقفہ کیا گیا ہے ۔
تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو کمیٹی اجلا س میں شرکت کے لئے منایا جائے گا ۔کمیٹی کا اجلاس ساڑھے آٹھ بجے دوبارہ شروع ہوگا۔