اہم خبریں

عمران خان صبر کریں،عام انتخابات 2025 میں ہونگے، کیپٹن صفد ر اعوان ملک

لاہور: (نیوزڈیسک)کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے صبر کریں عام انتخابات 2025 ء میں ہونگے، عمران خان جب جیل جائیں گے تو وہ سواتی سے زیادہ روئیں گے۔کیپٹن (ر ) صفدر کا کہنا تھا شیر کو تیار کر کے اسلام آباد بھیجا جاتا ہے ہر بار شیر سے سازش ہو جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مشرف پھانسی دینا چاہتا تھا مگر اللہ نے نواز شریف کو مکہ پہنچا دیا، 4 سال سے دلدل میں پھنسے ملک کو نکلنے میں کم از کم ایک سال لگے گا۔کیپٹن ( ر ) صفدر نے کہا کہ بہادر باپ کی بہادر بیٹی مریم نواز آ رہی ہے، میں مریم نواز سے درخواست کروں گا کہ وہ سازشوں سے پردہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کا گند صاف کریں گے اور ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، 28 جنوری کو لاہور پہنچنے پر مریم نواز شریف کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ اس ملک پر جب بھی کبھی مشکل پڑی ہمیشہ مسلم لیگ ن کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں