اہم خبریں

خواجہ آصف ، فیصل واوڈا آمنے سامنے ، ایک دوسرے کے باپ تک پہنچ گئے

اسلام آباد( نیوزڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیردفاع سے اینکر حامد میر نے جب یہ سوال پوچھا کہ فیصل واوڈا صاحب کس باپ کی بات کا ذکر کررہے ہیں تو خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے جواب میں کہا کہ اگر میں ان کے باپ کے بارے میں کمنٹس کرنے سے گریز کروں تو مجھے معاف کردیں۔

بعد ازاں فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف صاحب میرے باپ تک آنے سے پہلے مجھے بتائیں کہ میں آپ کے کون سے باپ کو مانوں جو وقت پڑنے پر ہر بار بدل لیا جاتا ہے؟ نا تو میں کومنٹس کرنے سے گریز کروں گا اور نہ ہی معافی چاہتا ہوں، آپ ہی کی زبان میں آپ کو جواب دیا ہے۔

آئینی ترمیم کے بعد پاکستان میں انصاف مہنگا ترین ہوگیا،رقم 10 لاکھ روپے مقرر

متعلقہ خبریں