اسلام آباد(نیوزڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کافیصلہ، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنے کی بھی تجاویز سامنے آگئیں۔می کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمدکیلئے رپورٹ وزیراعظم کو بھیجی جائے گی۔ قومی کفایت شعاری کمیٹی نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی ، وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تعداد 78 سے کم کر کے 30 کرنے کی تجویز کے حوالے سے آج سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔ قو۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو گیس مہنگی کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرنے کے علاوہ پاکستانی روپے کی قدر کو مصنوعی طریقے سے روکنے اور بجلی کی قیمت مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔















